فوڈ اتھارٹی کی کارروائی‘ 317 پوائنٹس کی چیکنگ‘ 8 سیل کر دیئے

فوڈ اتھارٹی کی کارروائی‘ 317 پوائنٹس کی چیکنگ‘ 8 سیل کر دیئے

  



ملتان ( وقائع نگار) پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیر اہتمام مختلف اضلاع میں 317فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی اورمختلف اضلاع میں 8فوڈ پوائنٹس سیل جبکہ 59کو جرمانے کیے گئے۔ ڈی جی (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

فوڈ اتھارٹی نے ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں متعددفوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی ۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ملتان چونگی نمبر 9پر معروف فوڈ سٹریٹ ریسٹورنٹ کو سیل کر کے10ہزار جرمانہ کر دیا گیا۔ریسٹورنٹ پر چوتھی دفعہ چھاپہ مارا گیا، پہلے 3دفعہ وارننگ دی گئی۔ شاہ جہاں ریسٹورنٹ گلگشت کو وارننگ، ٹیسٹی پلس بیکرزبہتریں کارکردگی پر شاباش دی گئی۔ ڈی جی خان میں کاشف سوئیٹس اینڈ بیکرز کی چیکنگ کی گئی اور ناقص صفائی اور مضر صحت اجزاء کی موجودگی پر وارننگ نوٹس جاری کیا گیا۔لیہ کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے 12 فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹس جاری کیے جبکہ 100کلو ناقص ا شیاء خورنوش موقع پر تلف کر دیں۔ خانیوال کی ٹیم نے 25فوڈ پوائنٹس کو وزٹ کیا اور 6کو مزید بہتری کے نوٹس جبکہ 19کو وارننگ نوٹس جاری کیے۔وہاڑی کی ٹیم نے 11فوڈ پوائنٹس کو وزٹ کیا اوروارننگ نوٹس جاری کیے جبکہ راجن پور اور مظفر گڑھ میں بالترتیب 8اور 17فوڈ پوائنٹس کو نوٹس جاری کیے گئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر