ملازمین اور انکے اہلخانہ کیلئے ہسپتال اور سکولوں کا قیام
بہاول پور، خانقاہ شریف(بیورورپورٹ، ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
پاکستان)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن(ر) عارف نواز خان نے کہا ہے کہ پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو بہتر طبی سہولیات اور ان کے بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے ہسپتال اور سکول قائم کئے جا رہے ہیں اور اس سلسلہ میں ابتدائی طور پر لاہور میں 40بستروں پر مشتمل ہسپتال نے کام شروع کر دیا ہے جبکہ تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے ساہیوال اور ملتان میں پنجاب پولیس کے زیر انتظام سکول قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں شہدائے پولیس کے بچوں کو مفت تعلیم جبکہ پولیس اہلکاروں کے بچوں کو معمولی فیس پر تعلیم فراہم کی جا رہی ہے اور طبی اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے اس نیٹ ورک کو ضلع کی سطح پر پھیلایا جا رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں پولیس دربارسے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
طبی سہولیات