پنجاب کانسٹیبلری خوردبرد کیس کے 4 ملزموں کی عبوری ضمانت‘ 5دیگر ملزموں کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

پنجاب کانسٹیبلری خوردبرد کیس کے 4 ملزموں کی عبوری ضمانت‘ 5دیگر ملزموں کا 7 ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(نمائندہ خصوصی ) سپیشل جج اینٹی کرپشن ملتان نے پنجاب کانسٹیبلری (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
خوردبرد کیس میں ملوث 4 ملزموں کی عبوری ضمانت منظور کرنے اور 5 ملزموں کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرنے کا حکم دیاہے۔ فاضل عدالت میں ملزموں ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفیسر بشیر اور 3 آڈیٹرز شکیل، طاہر بخاری اور مدثر دریشک نے درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری دائر کی تھی کہ ان کیخلاف پولیس تھانہ اینٹی کرپشن ملتان میں کرپشن میں کردار ادا کرنے کا مقدمہ درج کروایا گیا جس پر پولیس انہیں گرفتار کرنے کے درپے ہے لہٰذا انہیں گرفتار نہ کرنیکا حکم دیاجائے جس پر فاضل عدالت نے ضمانتیں ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں پر منظور کرتے ہوئے 20 ستمبر کو ریکارڈ طلب کرلیا اور اسی طرح اینٹی کرپشن پولیس کی جانب سے گرفتار شدہ ملزموں جونئیر کلرکس محمد علی شاہ اور عبدالجبار ، حجام ظفر اقبال عابد حسین اور اقبال کا مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔ یاد رہے کہ پنجاب کانسٹیبلری کے 5 اہلکاروں کو بٹالین کمانڈر نے گرفتار کرکے اینٹی کرپشن کے حوالے کیا گیا تھا۔
ریمانڈ منظور