عوامی حمایت سے منتخب نمائندوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، رضا حیات ہراج

عوامی حمایت سے منتخب نمائندوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، رضا حیات ہراج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (بیورو نیوز، نمائندہ پاکستان ) رکن قومی اسمبلی رضا حیات ہرا ج نے کہا ہے کہ تمام علاقوں میں بلا امیتاز ان کی ضروریات کے مطابق ترقیاتی کام کروائے جائیں گے عوام حمایت سے(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )
منتخب ہونیوالے نمائندوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائیگا ۔ چےئرمین ضلع کونسل سمیت بلدیات کے چےئرمینوں او ر وائس چےئرمینوں کی مشاورت کو مقدم رکھا جائیگا ۔وہ جناح لائبریری میں مسلم لیگ ن ہراج گروپ کے ممبرزضلع کونسل ‘وائس چےئرمینوں و معززین تحصیل کبیروالا کی کثیر تعداد سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر چےئرمین ضلع کونسل انجینئر محمد رضا سرگانہ ‘حاجی جعفر سرگانہ سابق ایم پی اے ‘پیر سید ناصر علی شاہ‘حاجی غلام رضا دادووأنہ‘محمد عباس سرگانہ سمیت چےئرمینوں نے بھرپو رشرکت کی ۔بیرسٹر رضا حیات نے کہاکہ دسمبر سے قبل جاری تمام ترقیاتی کام ہر صورت مکمل کیے جائیں گے اور بیس فروری سے قبل فائنل ہونیوالی فہرستوں کے مطابق طے کیے گئے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ 16سکول مکمل کرکے محکمہ تعلیم کے حوالے کیے جاچکے ہیں جبکہ 25سکولوں کے ٹینڈر مکمل ہوچکے ہیں اور 36سکولوں کے ٹینڈرز دسمبر سے قبل کروادئیے جائیں گے ۔رضا حیات نے کہاکہ علاقہ میں پختہ سڑکو ں کی تعمیر اور سوئی گیس کو گھر گھر میں پہنچایا جائیگا ۔انہوں نے ممبران ضلع کونسل پر زور دیا کہ وہ عوامی مسائل کے حل کیلئے مشترکہ جدوجہد کا راستہ اختیار کریں تاکہ مختلف کونسلز میں پھیلی ہوئی افواہیں دم توڑ سکیں ۔چےئرمین ضلع کونسل انجینئر محمد رضا سرگانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی ووٹ سے منتخب ہوکر آئیں ہیں اس لیے عوام کو کسی صورت مایوس نہیں کیا جائیگا ۔انہوں نے کہاکہ ضلع کونسل اپنے وسائل میں رہ کر ضلع خانیوال کو ترقی کا محور بنائے گی اور ضلع بھر میں بلاامتیاز اراکین ضلع کونسل کی مشاورت سے ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جائیگا۔