پیاز، کیلا، ایل پی جی ، صابن مہنگے، ٹماٹر، چکن ، خشک دودھ کی قیمتوں میں کمی

پیاز، کیلا، ایل پی جی ، صابن مہنگے، ٹماٹر، چکن ، خشک دودھ کی قیمتوں میں کمی

  



ملتان(جنرل رپورٹر)ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق7ستمبر2017ء کواختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں1.89فیصد اضافہ ہوگیا۔ ملک کے 17بڑے شہروں سے 53اشیاء کی قیمتوں کاتقابلی جائزہ لیاگیا (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

جس میں سے14اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ11اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ28اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔اس ہفتہ کے دوران ملک میں پیاز‘ کیلا‘ پٹرول‘ گوشت پلیٹ‘ایل پی جی سلنڈر‘انڈے‘ دال پلیٹ‘صابن‘چاول اری‘مٹن گوشت‘دال چنا‘چینی‘ گندم کی قیمتوں میں اضافہ ٹماٹر ‘چکن فارمی‘چائے کی پتی‘آلو‘ کوکنگ آئل‘ادرک‘گڑ‘دال مونگ‘سرچ مرچ پسی ہوئی‘بچوں کا خشک دودھ‘دال ماش کی قیمتوں میں کمی جبکہ چاول ٹوٹا‘آگ جلانے والی لکڑی ، چائے کا کپ، موٹا لٹھا،مٹی کا تیل ،ہائی سپیڈ ڈیزل‘ ، ڈبل روٹی، نمک، سگریٹ، لان (کپڑا)، سینڈل، چپل، الیکٹرک چارجز ،گیس چارجز ،ماچس،الیکٹرک بلب ،واشنگ سوپ اورلوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...