نواز شریف نے ملک و قوم کو ترقی ، خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا ہے، عرفان ڈاہا

نواز شریف نے ملک و قوم کو ترقی ، خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا ہے، عرفان ڈاہا

  



خانیوال(بیورونیوز)مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیرحاجی عرفان احمد خان ڈاہا نے کہاکہ الیکشن اورووٹوں سے ہٹ کر عوام کی خد مت پر یقین رکھتے ہیں ۔میاں نوازشریف نے ملک وقوم کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کیاہے آج اندھیرے دورہورہے ہیں ترقی کی نئی (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

راہیں کھل رہی ہیں دھرنا گروپ کی سازشیں اوررکاوٹیں نہ ہوتی تو صورتحال مزید بہترہوتی ۔وہ گزشتہ روز وارڈ نمبر37بختیاری گارڈن میں اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ علاقے کی تعمیروترقی اورعوامی اجتماعی مفاد کو ہمیشہ مقد م رکھا ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبرقومی اسمبلی محمدخا ن ڈاہا نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کے خٰدمت خلق منشور اوراپنے بزرگو ں کے مشن کوآگے بڑھارہے ہیں اوربلاامتیاز عوام کی خدمت پریقین رکھتے ہیں۔انہوں نے ا س موقع پر علاقے میں عوام کو پینے کے صاف پا نی کی فراہمی کویقینی بنانے کیلے فوری طورپر فلٹریشن پلانٹ لگانے کی منظوری دی جبکہ علاقے میں سوئی گیس اورسڑکوں کی مرمت وتعمیر کے لیے اپنے مکمل تعاون کایقین دلاتے ہوئے کہاکہ سروے کراکر رپورٹ دیں علاقے کو سوئی گیس کی فراہمی کویقینی بنانے کیلے تمام وسائل برو ئے کار لائیں گے ۔تقریب میں پروفیسر نذیرگوہر ،ہمایو ں خان، مطلوب احمد خان، چوہدری محمدصدیق، مہرمحمدشفیق، حاجی محمد رمضان نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے علاقے کے مسائل پرروشنی ڈالی اوراپنے مکمل تعاون کایقین دلایا ۔تقریب میں شیخ محمدعارف، حاجی محمدصدیق، شیخ سلیمان عارف، حافظ محمد خلیل ،محمدریاض ،چوہدری ظفر، حاجی عبدالشکور ،چوہدری نثار اللہ،محمداسلم بوہڑ، چوہدری سیف الرحمن ، محمدرمضان ، دلشاد خان، مہراعجاز نکیانہ ،خالد خان،غلام سرور اوردیگرمعززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی مہمانان خصوصی جب تقریب میں پہنچے تو شرکاء تقریب نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...