مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے صارفین اذیت میں مبتلا ،طلبہ پریشان
جتوئی ،دوکوٹہ(نامہ نگار +نمائندہ پاکستان) مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اورکام کرنے کی آڑ میں گھنٹوں بجلی کی بندش سے صارفین شدید اذیت میں مبتلا ہیں اور ان (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )
کے معمولات زندگی متاثر ہوکر رہ گئے ہیں جتوئی سے نامہ نگار کے مطابق جتوئی شہر میں واپڈا کی من مانیاں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ دوبارہ شرو ع شہر اندھیرے میں غرق بجلی نہ ہونے سے تاجروں کا کاروبا ربری طرح مفلوج ہو چکا ہے تاجروں کا کہنا ہے کہ بجلی نہ ہونے سے دوکانوں کا کرایہ بمشکل پیٹ کاٹ کر ادا کر رہے ہیں سارا دن بجلی نہیں ہوتی جب گھر جائیں تو اندھیرے میں کھانا کھانے پر مجبو ر ہیں دوسری طرف طلباء طالبات کے سالانہ امتحانات میں بجلی نہ ہونے کے باعث طلباء کو پیپرز کی تیاری میں شدید دشواری کا سامنا ہے طلباء کے والدین کا کہنا کہ اوپر سے شدید گرمی کا موسم ہے اور بد ترین لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے اور واپڈا کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری پینے کے پانی کی بوند بو ند کو تر س رہے ہیں جبکہ سرکاری محکموں کے ملازمین بغیر تیاری کے دفاتر آنے پر مجبو رہیں جبکہ طویل دورانیہ لوڈ شیڈنگ کا واپڈا حکام کی طرف سے کوئی شیڈول یا علانات تک کرنا گوارہ نہ کیا اور نہ شہریوں کو بد ترین لوڈ شیڈنگ کی وجوہات بتائی جا رہی ہیں جس سے تاجر شہری اور طلباء میں واپڈا حکام کے خلاف شدید غم و غصہ کی لہر پائی جاتی ہے شہری حلقوں نے بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف واپڈا کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے ۔ کوٹ ملک سے ماڑی مترو سکول کو جانے والی گلی میں نئے کھمبے لگانے کا کام ہو رہا ہے میپکو اہلکار نا اہلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رفیق چوک میں پڑے ہوئے ٹرانسفارمر کی بجلی کاٹ دیتے ہیں جس سے آدھی آبادی کی بجلی بند ہو جاتی ہے اور سارا دن بجلی بند رہنے سے عوام کو سخت اذیت سے دو چار ہونا پڑتا ہے اور شدید گرمی سے حال ہو جاتا ہے حالانکہ میپکو اہلکار اس گلی کا چیمبر نکال کر باقی آبادی کی بجلی بحال رکھ سکتے ہیں جمعہ کے دن بھی بجلی سارا دن بند رکھی گئی جس پر کوٹ ملک کے مکینوں نے میپکو اہلکاروں کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے میپکو کے اعلیٰ حکام سے ذمہ داروں کے خلاف کار وائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔