صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈ میں سیکرٹری اور کنٹرولر کی خالی اسامیوں پر تقرری کیلئے انٹرویو

صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈ میں سیکرٹری اور کنٹرولر کی خالی اسامیوں پر تقرری ...

  



ملتان ( سٹاف رپورٹر ) تعلیمی بورڈ ملتان سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میں (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

سیکرٹری اور کنٹرولر کی خالی سیٹوں پر تقرری کے لئے لاہور میں چیف سیکرٹری کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے امیدواروں نے انٹرویو لئے ۔50امیدوار شریک ہوئے۔ ملتان تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر امتحانات اور سیکرٹری کی خالی سیٹوں کے لئے موجودہ کنٹرولر پروفیسر حیدر گردیزی ‘ ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر فدا‘ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی خانیوال اشفاق گجر اور دیگر امیدواروں نے انٹر ویو دئیے واضح رہے کہ اس سے قبل بھی تعلیمی بورڈز کے سیکرٹریز اور کنٹرولرز کی سیٹوں کے لئے انٹرویو ہو چکے ہیں مگر تقرریاں نہیں کی گئیں ۔ اب ایک بار پھر انٹرویو ہوئے ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...