وزیر اعلیٰ نے 2400 کنٹریکٹ نرسوں کو مستقل کرنے کی سمری منظور کر لی

وزیر اعلیٰ نے 2400 کنٹریکٹ نرسوں کو مستقل کرنے کی سمری منظور کر لی

  



ملتان(وقائع نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب نے کنٹریکٹ پر تعینات 24 سو نرسوں کو مستقل کرنے کی سمری منظور کر لی ہے محکمہ صحت پنجاب کی آئندہ چند رز تک نرسوں کو مستقلی کے (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

لیٹرز بھی مل جائینگے صوبائی سکروٹنی کمیٹی نے نرسوں کی کارکردگی کا جائزہ لیکر مستقل کرنے کی سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوائی تھی اس کے علاوہ حکومت پنجاب نے فارماسسٹس کو ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کی ادائیگی کیلئے محکمہ فنانس پنجاب کو گرانٹ جاری کرنے کی ہدایت بھی دے دی ہے گریڈ 17 اور 18 کے فارماسسٹ کو یہ الاؤنس ملے گا گریڈ 17 کے فارماسسٹ کو 15 ہزار روپے اور گریڈ 18 والے کو 10ہزار روپے ملیں گے۔

سمری منظور

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...