میلسی کے ہر گھر کو بجلی دینگے: آصف سعید منیس

میلسی کے ہر گھر کو بجلی دینگے: آصف سعید منیس

  



ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان) تحصیل میلسی کے ہر گھر میں بجلی کی فراہمی ہمارا خواب(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

ہے جس کوپورا کر نے کے لیے اربوں روپے کے بجلی منصوبے مکمل کیے گئے ہیں صرف چند منصوبوں پر کام جاری ہے جو جلدمکمل ہوجائیں گے جس کے بعد ہر گاؤں بجلی جیسی نعمت سے مالا مال ہوجائے گاجو سیاست دان اپنا گھر نہیں بسا سکتا وہ ملکی عوام کی تقدیر کیا بدلے گا ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈیلپمنٹ آصف سعید خان منیس نے بستی ڈل والا میں بجلی کی فراہمی کے منصوبے کا افتتا ح کر نے کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر آصف سعید خان منیس نے کہا کہ اپنے حلقہ کی عوام کو تمام بنیادی ضروریات اُن کی دہلیز پر پہنچانا ہمارا مشن ہے انہوں نے کہا کہ گذشتہ4سالوں کے دوران تحصیل میلسی کی 4سو سے زائد بستیوں اور دیہات میں بجلی فراہم کر کے اُن کا افتتاح کیا جاچکا ہے آصف سعید خان منیس نے کہا کہ تحصیل میلسی کے حلقہ این اے170میں سب سے زیادہ منیس گروپ نے بجلی کی فراہمی کے منصوبے مکمل کیے ہیں انہوں نے کہا کہ بہت جلد چک نمبر204ڈبلیو بی میں بے گھر افراد کو مالکان حقوق کی اسناد جلد تقسیم کر کے اُنہیں رہنے کے لیے چھت فراہم کی جائے گی یہ منیس گروپ کا مشن ہے انشاء اللہ آنے والا دور حکو مت بھی منیس گروپ اور مسلم لیگ ن کا ہوگا اس موقع پرچوہدری سعید کمبوہ ، حاجی اقبال خان منیس ، عبدالشکور چشتی ، یونس کمبوہ ، چوہدری مظفر سلطان کمبوہ، رانا محمد اصغر،رانااکرم ، چوہدری شریف جٹ ، محمد وقاص خان سندھڑ ، محمد خاور ، محمد رزاق ، لیاقت علی ، اقبال خیالی ، قاسم ، منظور سندھڑ ،چوہدری مبشرحسن کمبوہ ، حاجی رمضان ، مظہر سندھڑ ، فدا حسین سندھڑسمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

آصف منیس

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...