خطرات سے نمٹنے کیلئے قومی اتفاق رائے ضروری: ذیشان گرمانی

خطرات سے نمٹنے کیلئے قومی اتفاق رائے ضروری: ذیشان گرمانی

  



کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ممبر صوبائی اسمبلی محمدذیشان گرمانی نے کہا ہے کہ بیرونی خطرات (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

سے نمٹنے کیلئے قومی اتفاق رائے اور سیاسی استحکام ضروری ہے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر پاکستان کا ناقابل تسخیر دفاع بنانے پر مسلم لیگ کے قائد نوازشریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، علاقہ کی محرومیوں کا ازالہ اولین ترجیح ، تمام انتخابی وعدے پورے کردیئے چارسالوں میں تھانہ کلچر قبضہ مافیا اور انتقامی سیاست کا خاتمہ کردیا، یہ بات انہوں نے فلاحی ادارہ شان کی طرف سے یوم دفاع کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے جس طرح علاقہ کی ترقی کیلئے فنڈز مہیا کئے ہم ان کی کاوشوں کے ممنون ہیں ، کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے آئندہ الیکشن میں حصہ لیں گے اور انشاء اللہ کامیاب ہوں گے اس موقع پرشان کے عہدیداروں کے علاوہ محمد سعود گرمانی ، عتیق الرحمن خان گرمانی ، قاضی نعیم خالد، ملک ثناء سنانواں ، راؤ عطا ء اللہ خان ، چن خان گشکوری ،ملک شوکت لک ،عمران عباس بھٹی ، اسد اشرف، اعجازجگلانی ، طارق سعید کلاسرہ ، حسنین گرمانی ، ملک عامر اور ضیاء الرحمن فارقی ،احسن گرمانی بھی موجودتھے۔

ذیشان گرمانی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...