نواز شریف ڈرنے والے نہیں ، جلد واپس آئینگے ، روک سکتے ہو تو روک لو : مریم نواز
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ( ن) کی مرکزی رہنماء مریم نوازنے کہاہے کہ سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ والدہ کی بیماری کا علم نہیں تھا ورنہ این اے 120سے میں امیدوار ہوتی،میاں صاحب ڈرنے والے نہیں ہیں، جلد واپس آئیں گے،پوری دنیانے تماشادیکھاکہ ڈیڑھ سال پاناما کیس چلااورآخرمیں اقامہ پرنااہل کردیاگیا،سازشیں مہرے پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ہیں ، جومہرے ہیں وہ قوم کے سامنے ہیں ان کا نام لینے کی ضرورت نہیں،یہ مہرے کبھی عدلیہ توکبھی الیکشن کمیشن کے پیچھے چھپ جاتے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق مریم نوازکا کہنا تھا کہ پانامہ کیس دنیا کا پہلا مقدمہ ہے جس میں سزا پہلے ہوئی اورمقدمہ بعد میں بھیجا گیا۔پوری دنیانے تماشادیکھا۔مقدمہ چلاکہ بڑے بیٹے سے پیسے کیوں لیے؟نااہلی ہوئی کہ چھوٹے بیٹے سے تنخواہ کیوں نہ لی۔انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہمارامستقبل روشن ہے روک سکتے ہوتوروک لو۔ انہوں نے کہاکہ کچھ مہرے ہیں ان کے نام لینے کی ضرورت نہیں،سیاسی اورانتخابی میدان میں یہ مہرے مسلم لیگ ن کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔یہ کبھی عدلیہ،کبھی سازشوں کے پیچھے چھپتے ہیں۔مریم نوازنے کہاکہ سازشی مہروں کاسب کوپتاہے باقی وقت بتائے گا۔وقت اور قدرت کاانسانوں کوسکھانے کااپناطریقہ ہے۔لیگی رہنما ء کا مزید کہاکہ میاں صاحب ڈرنے والے نہیں ہیں،نہ ہی گھبراتے ہیں۔میاں صاحب جلد واپس آئیں گے۔سب جانتے ہیں کہ والدہ کی بیماری کے باعث وہ لندن میں مقیم ہیں۔
مریم نواز