14اکتوبر کو ملتان میں ضرور جلسہ ہو گا: جمشید دستی

14اکتوبر کو ملتان میں ضرور جلسہ ہو گا: جمشید دستی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرگڑھ (نامہ نگار)پاکستان عوامی راج کے چیئر مین ورکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی ،مرکزی سیکرٹری (بقیہ نمبر41صفحہ7پر )
اطلاعات رانا امجد علی امجد اور مرکزی سیکرٹری جنرل رانا محبوب اختر نے کہاہے کہ جمہوری اقتدار کے خود کو چیمپئن سمجھنے والے وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبہ بھر میں سیاسی جلسوں ریلیوں اور جلوسوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے ۔ہر جمہوری دور میں سیاسی جلسوں ،جلوسوں پر پابندی نہیں ہوتی لیکن شوباز شریف نے پابندی عائد کر رکھی ہے ملتان میں 14اکتوبر کو ہونے والا پاکستا ن عوامی راج کا جلسہ عام ہر صورت منعقد ہو گا اور کسی پابندی کی پرواہ نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سرائیکی خطے سے ہر سال اعلان کر دہ ترقیاتی فنڈز واپس لے لیتی ہے جسکی وجہ سے اس خطے میں بے روزگاری اور غربت بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے لوگ خودکشیوں پر مجبور ہیں جبکہ سرائیکی خطہ پسماندگی کی طرف بڑھ رہا ہے ۔
جمشید دستی