نواز شریف کو فوج نے نہیں نکالا ، محاذ آرائی نقصان دہ ہے : چودھری نثار

نواز شریف کو فوج نے نہیں نکالا ، محاذ آرائی نقصان دہ ہے : چودھری نثار
 نواز شریف کو فوج نے نہیں نکالا ، محاذ آرائی نقصان دہ ہے : چودھری نثار

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ مریم نواز اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے درمیان موازنہ درست نہیں کیونکہ دونوں کے درمیان زمین آسمان کا فرق ہے، بینظیر بھٹو نے جیلیں کاٹیں اورصعوبتیں برداشت کیں۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو فوج نے نہیں نکالا ، نہ ہی مسلم لیگ ن کی فوج سے محاذ آرائی ہے، محاذ آرائی کا مشورہ دینے والے اقلیت میں ہیں اور ان کی پوزیشن بھی انتہائی کمزور ہے، پارٹی قیادت کو کبھی بھی غلط مشورہ نہیں دیا۔ نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں انٹرویو دیتے ہوئے چوہدری نثار کامزید کہنا تھا بچے بچے ہوتے ہیں اور وہ غیرسیاسی ہوتے ہیں اس لئے انہیں لیڈر کیسے مانا جاسکتا ہے، مریم نواز کو لیڈر بننا ہے تو پہلے عملی سیاست میں حصہ لیں اور خود کو ثابت کریں ۔ مریم نواز کا کردار صرف میاں نواز شریف کی بیٹی ہونا ہے۔

چودھری نثار

مزید : صفحہ اول