کوئی اچھا برا دہشتگردنہیں ، سب کیخلاف کارروائی جاری ہے : کورکمانڈرکانفرنس

کوئی اچھا برا دہشتگردنہیں ، سب کیخلاف کارروائی جاری ہے : کورکمانڈرکانفرنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی ( آن لائن ) عسکر ی قیادت نے کہا ہے کہ 160افغانستان میں امن کے لیے پاکستان نے بنیادی کردار ادا کیا ہے ،الزام تراشی مسائل کا حل نہیں،زمینی حقائق کو سمجھا جائے ،ملک کو دہشت گردی سے مکمل نجات دلانے کے لیے آپریشنز جاری رہیں گے ،ہمارے نزدیک کوئی اچھا برا دہشت گرد نہیں سب کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری ہے،اپنے دفاع اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کرینگے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 204ویں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں ملکی داخلی اور خارجی صورتحال کا جائزہ ، آپریشن رد الفساد کے نتائج پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ کور کمانڈرز نے کنٹرول لائن کی صورتحال پر بھی غور کیا ،مشرقی اور مغربی سرحدوں پر آپریشنل تیاریوں پر مکمل اظہار اطمینان کیا گیا ۔کور کمانڈر زکو آپریشن ردلفساد کی اب تک پیشرفت سے متعلق آگاہ کیا گیا۔کانفرنس میں عسکری قیادت نے عزم کا اظہار کیا کہ ملک کو دہشت گردی سے مکمل نجات دلانے کے لیے اپریشنز جاری رہیں گے ہمارے نزدیک کوئی اچھا برا دہشت گرد نہیں سب کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری ہے160خطے کے حوالے سے نئی امریکی پالیسی میں پاکستان کی قربانیوں کو نظر انداز کیا گیا ،160اپنے دفاع اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کرینگے۔ عسکری قیادت کا کہنا تھا کہ الزام تراشی مسائل کا حل نہیں،زمینی حقائق کو سمجھا جائے، 160افغانستان میں امن کے لیے پاکستان نے بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ کورکمانڈرز کانفرنس میں داخلی اور خارجی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ترجمان پاک فوج کے مطابق کانفرنس کے دوران ملک میں جاری آپریشن رد الفساد کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
کور کمانڈرز کانفرنس

مزید :

صفحہ اول -