پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اجتماعی کا وشیں کرنا ہوں گی : شہباز شریف

پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اجتماعی کا وشیں کرنا ہوں گی : ...
 پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اجتماعی کا وشیں کرنا ہوں گی : شہباز شریف

  



لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو آج کئی مسائل کا سامنا ہے اور یہ مسائل ہمارے اپنے پیداکردہ ہیں مگرہمیں اجتماعی بصیرت اورکاوشوں سے ملک کو مسائل کے چنگل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرناہے،کام مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں اگر قوم ملک کی تقدیر بدلنے کا فیصلہ کرلے اور محنت ، امانت اوردیانت کوشعار بنا نے کا عزم کرلے تو منزل کے حصول میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہوسکتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک اورقوم کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے اور ہم نے ایک قوم بن کر ان چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے۔ ملک وقوم کی حالت بدلنے کیلئے پہلے ہمیں اپنی خود حالت بدلنا ہوگی اور اگر اس ملک کے تمام طبقات ایک ہوجائیں اور مل کر کوشش کریں تو وہ وقت دورنہیں کہ ملک کی تقدیر بدل جائے گی اورمجھے یقین ہے کہ مشکلات اور چیلنجز کے باوجودپاکستانی قوم عظیم قوم بنے گی۔انہوں نے کہا کہ سابق دور میں توانائی بحران حل کرنے کے حوالے سے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا بلکہ بدترین مجرمانہ غفلت برتی گئی جس کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتناپڑا ۔بجلی کی کمی کے باعث معیشت ،زراعت اورصنعت تباہ ہوئی ، بے روزگاری اورغربت کا طوفان کھڑا ہوا لیکن پاکستان مسلم لیگ (ن )کی حکومت نے دن رات ایک کرکے توانائی بحران پر توجہ مرکوز کئے رکھی اورآج پاکستان میں لوڈشیڈنگ کاجن قابو میں آچکاہے اورماضی کے مقابلے میں آج پاکستان ترقی یافتہ ،پرامن اورمحفوظ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانی اوورسیز نہیں بلکہ وطن عزیز کے عظیم سفیر ہیں اور پنجاب حکومت نے ان کے مسائل کے فوری ازالے کیلئے اوورسیز پاکستانی کمیشن بنایاہے جس نے مختصر عرصے کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل اور شکایات کے ازالے کے لئے موثر اقدامات کئے

مزید : صفحہ اول


loading...