ملتان شہر اور نواح میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں، شہری نقدی، سامان سے محروم

ملتان شہر اور نواح میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں، شہری نقدی، سامان سے محروم

  



ملتان (وقائع نگار) شہر میں چوری، ڈکیتی اور رہزنی کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق راجہ رام پولیس کے علاقہ پل عیٰسی والی کے (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

قریب 3ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر محمد اسلم کے بھتیجا سے نقدی موبائل 2لاکھ 59ہزار 2سو روپے چھین لیے۔ نارتھ گل گشت سے محمد عثمان کا 42ہزار مالیت کا بکرا۔ صدیقیہ روڈ پر کنول شہزادی کے گھر سے ایک لاکھ 13ہزار روپے اور 2موبائل، نواب پور روڈ سے فہیم کا موبائل، ناصر اور غلام عباس کی موٹر سائیکلیں ، بوہڑ گیٹ سے میر بانو کا 25ہزار مالیت کا موبائل ، چہلک سے شبیر حسین کا موبائل ، شفیق الرحمن کی موٹر سائیکل، مظفر آباد سے احمد رضا کے 68ہزار 5سو روپے کینٹ ایچ بی ایل بنک کے قریب سے عبدالقدوس کی 82ہزار 9سو روپے کی رقم ،اقراش کا موٹر سائیکل، دولت گیٹ سے کامران قریشی اور جمشید علی کی موٹر سائیکلیں ، سیتل ماڑی، شاہ ٹاؤن میں شکیل کو دکان سے موبائل نقدی 69ہزار روپے ، مخدوم رشید خان پور مڑل میں ارشاد کے مکان کی چھت پھاڑ کر تین تولے طلائی زیور 30ہزار روپے اور رائفل، موضع بھینی میں رفیق کے گھر سے ایک تولہ زیور اور 20ہزار روپے ، شاہ رکن عالم سے منیر کی موٹر سائیکل، نامعلوم ملزمان چوری کرکے لے گئے۔ مظفر آباد پولیس کے علاقہ شیر شاہ ڈرائی پورٹ کے قریب یعقوب نقدی 22ہزار اور طلائی زیور 4ڈاکوؤں نے چھین لیے۔ گردیزی مارکیٹ گل گشت میں 2نامعلوم افراد نے نادر علی سے موبائل ، چہلک پولیس کے علاقہ سیول لائن کالج کے قریب نوید احمد سے ایک لاکھ 40ہزار روپے ، اور پونے دو تولے طلائی زیور نامعلوم ملزمان جھپٹہ مار کر لے گئے۔ متعلقہ تھانوں نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

چوری ، ڈکیتی وارداتیں

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...