کراچی میں پاکستان نیوی ڈے منایا گیا
کراچی( ما نیٹر نگ ڈیسک ) پی این قاسم منورہ میں پاکستان نیوی کا دن منایا گیا،جس میں پاکستان بحریہ کے اہلکاروں نے چار جہتی جنگ کی مہارت کا مظاہرہ کیا،جبکہ پاکستان میرین اور خصوصی سروسز گروپ آپریشنل اور پاکستان بحریہ کی مشقوں کو بھی اس موقع پر پیش کیا گیا۔ تقریب میں بحریہ کے چیف ایڈمرل محمد زکا اللہ، گورنر سندھ محمد زبیر، سفیروں سمیت سول اور فوج کے اعلی حکام نے شرکت کی،ان کے علاوہ پاکستان بحریہ کے شہیدوں کے خاندانوں کو تقریب میں شرکت کے لئے خاص طور پر مدعو کیا گیا تھا۔دن کی اہمیت کو واضح کر نے کے لئے پاکستان بحریہ کے تمام یونٹس، سکولوں اور کالجوں میں مختلف تقاریب منعقد ہوئی۔
نیوی ڈے