ٹرمپ انتظامیہ کی اپیل مسترد

ٹرمپ انتظامیہ کی اپیل مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (اظہر زمان، بیوروچیف) امریکہ کی ایک وفاقی اپیل کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کی ایک اپیل مسترد کر دی جس میں امریکہ میں دا خلے سے متعلق صدارتی پابندی کے حکومتی موقف کیخلاف ریاست ہوائی کے ایک وفاقی جج کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔ امریکہ کے شمال مغربی ساحل پر واقع واشنگٹن ریاست کے دارالحکومت سیاٹل کی 9ویں اپیل کورٹ کے تینوں ججوں نے اپنے متفقہ فیصلے میں حکومت کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ہوائی کے وفاقی جج کا فیصلہ برقرار رکھا۔اپیل کورٹ نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے وفاقی حکومت یہ وضاحت کرنے میں ناکام رہی ہے کہ اگر ساس اور سسر قریبی رشتہ دار ہیں تو دادا، دادی، نانا، نانی، چچا، ماموں، خالہ پھوپھی اور کزن قریبی رشتہ کیوں نہیں ہیں ۔ ا مر یکی سپریم کورٹ نے جون میں اپنے فیصلے میں صدر ٹرمپ کے ایران، لیبیا، سوڈان، شام اور یمن کے باشندوں میں امریکہ میں داخلے پر 90 دن کی پابندی کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے کہا تھا امریکہ میں ان ملکوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے قریبی رشتے داروں اور ملاز مت حاصل کرنیوالوں پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔اس فیصلے کے بعد امریکی حکومت نے قریبی عزیزوں کی وضاحت کرتے ہوئے اس میں ماں باپ، بہن بھائی اور ساس سر کو تو شامل کرلیا تھا لیکن باقی تمام رشتے داروں کو اس فہرست سے خارج کر دیا تھا، جس کیخلاف ہوا ئی کی وفاقی عدالت میں اپیل کی گئی۔ ڈپٹی اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اس اخراج کی وضاحت کرنے میں ناکام رہے تو اپیل مسترد کر دی گئی ۔
اپیل مسترد

مزید :

صفحہ اول -