نوازشریف کو وطن سے محبت کی سزا دی گئی

نوازشریف کو وطن سے محبت کی سزا دی گئی
 نوازشریف کو وطن سے محبت کی سزا دی گئی

  



لاہور (ایجوکیشن رپورٹر ) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ17 ستمبر کوحلقہ این اے120 کی عوام الیکشن نہیں جے آئی ٹی کی رپورٹ کے خلاف ریفرنڈم کرنے جارہی ہے۔ اس ملک میں حکمرانی عوام کی چلے گی ۔ اس امر کا اظہار انہوں نے مرکزی جمعیت اہل حدیث کی طرف سے آؤٹ فال روڈ پر حلقہ این اے120 میں مسلم لیگ ن کی حمایت میں منعقدہ انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ نوازشریف کو اسلام اور وطن سے محبت کی سزا دی گئی ،اسکا جرم یہ تھا کہ اس نے 92 کی اسمبلی میں اسلامی قانون سازی کی تھی ، وہ سی پیک کے ذریعے ملک میں معاشی انقلاب لانا چاہتا تھا، وہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق کشمیر کا مسئلہ حل کرنا چاہتا تھا ۔اس مقصدکے لیے بھارتی وزیر اعظم واجپائی مینار پاکستان آئے۔مگر پھر کارگل کا واقعہ ہوجاتاہے۔ ۔ آئندہ الیکشن میں چوتھی بار نوازشریف وزیر اعظم ہو گا۔ حکمرانی عوام کی ہو گی ، ووٹ کا تقدس بحال ہوگا ۔انہوں نے علامہ پروفیسر ساجد میر اور ڈاکٹر حافظ عبدالکریم مرکزی جمعیت اہل حدیث کی طرف سے ن لیگ کی حمایت پر ان کا شکریہ اداکیا۔ جلسہ سے مرکز ی جمعیت اہل حدیث کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل رانا محمد شفیق خاں پسروری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل تک جمہوریت کے نا م پر لوگوں کو کافر کہنے والے آج کس منہ سے ووٹ مانگ رہے ہیں ۔17ستمبر کو مخالفین کا سورج غروب او ر ہمارا طلوع ہو گا۔ جلسہ سے پروفیسر عبدالرحمن لدھیانوی، رانا نصراللہ خاں،امتیاز احمد مجاہدحافظ بابر فاروق رحیمی، رانا عبدالوحید، شوکت ضیا ،ظہور الاسلام، حاجی عبدالقیوم ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

کیپٹن (ر) صفدر

مزید : صفحہ اول


loading...