کراچی میں امن کی بحالی نے کھیلوں کو فروغ دیا
کراچی(این این آئی) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر کے ایچ اے ڈاکٹر جنید علی شاہ کی قیادت میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعیدسے ملاقات کی،اس موقع پر پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپئن سمیع اللہ بھی موجو د تھے۔کے ایچ اے کے صدر ڈاکٹر جنید علی شاہ نے ڈی جی رینجرز کو کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کی گزشتہ ایک سال کی کارکردگی سے تفصیلی آگاہی دی اور بتایا کہ کے ایچ اے نے گزشتہ ایک سال میں ویٹرنز،سینئرز،جونےئر اور انڈر16لیول کے متعدد ایونٹس کے ساتھ ساتھ گرلز کے کئی ٹورنامنٹس بھی منعقد کیے ہیں اور یہ کہ کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس پر نئے گراؤنڈ کو آباد کیا جبکہ بلدیہ ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں بھی قومی کھیل کے دوبارہ فروغ کے لئے مثبت اور کامیاب کوششیں کیں،اس موقع پر ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعیدنے کے ایچ اے کی جانب سے گزشتہ ایک سال میں کراچی میں ہاکی کے فروغ کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کراچی میں امن و امان کے قیام کے بعد سے صحتمندانہ سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے اور خوف کی فضا یکسر ختم ہو گئی ہے
ڈی جی رینجرز