حکومت سندھ کا آئی جی سندھ سے متعلق ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنیکافیصلہ

حکومت سندھ کا آئی جی سندھ سے متعلق ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (این این آئی) حکومت سندھ نے آئی جی سندھ سے متعلق ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا ارادہ کرلیا ہے، گیارہ ستمبر کو فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے آئی جی سندھ سے متعلق ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، پیر کو فاروق ایچ نائیک پٹیشن سپریم کورٹ میں دائر کریں گے۔یہ فیصلہ حکومت سندھ کی قانونی ماہرین نے مشاورت کے بعد کیا، پانچ قانونی ماہرین اعتزازاحسن،لطیف کھوسہ،فاروق ایچ نائیک،ضمیرگھمرواورشہادت اعوان نے سندھ ہائیکورٹ کے سوصفحات پر مشتمل فیصلے کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر قانون ضیا الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ فیصلے کے چند نکات آئین وقانون کے مترادف ہیں اور صوبائی حکومت کو آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی ضرورت نہیں، سندھ ہائیکورٹ فیصلے کے کئی نکات میں حکومت کی عملداری کو چیلنج کیا گیا، ایسے فیصلے سے سندھ حکومت کی عملداری متاثر ہوگی۔
فیصلہ چیلنج

مزید :

صفحہ اول -