سندھ حکومت نیب قوانین کی منسوخی کا دوبارہ جائزہ لے : آصف زرداری

سندھ حکومت نیب قوانین کی منسوخی کا دوبارہ جائزہ لے : آصف زرداری

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے سندھ اسمبلی کی جانب سے نیب آرڈیننس کی منسوخی سے تنازعات نے جنم لیا ہے۔ نیب قوانین کی منسوخی کا دوبارہ جائزہ لیا جائے اور نظر ثانی کر کے دیگر صوبوں میں رائج قوانین کے مطابق نیا قانون بنایا جا سکتا ہے۔ حکومت سندھ دیگر صوبوں میں موجود قوانین کا جائزہ لے کر نئی قانون سازی کر سکتی ہے۔ آصف زرداری کا کہنا تھا پیپلز پارٹی وفاق کی جماعت ہے اور اس نے ہمیشہ وفاق کو مضبوط بنایا۔

زرداری

مزید : صفحہ اول