سمندری طوفان ارما سے کریبیئن جزائر میں تباہی، 14 افرادہلاک ، 12 لاکھ متاثر

سمندری طوفان ارما سے کریبیئن جزائر میں تباہی، 14 افرادہلاک ، 12 لاکھ متاثر

  



ہیٹی(آن لائن)سمندری طوفان ’ارما‘ کریبیئن جزائر میں تباہی مچانے کے بعد اب ہیٹی، کیوبا سمیت بحر اوقیانوس کے زیریں جانب بڑھ رہا ہے۔ طوفان کے باعث اب تک 14 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔بین الاقوامی امدادی ادارے آئی آر سی کا کہنا ہے طوفان سے اب تک 12 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ یہ تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ہیٹی اور جزائر ٹرکس اینڈ کیکس ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاری کر رہے ہیں۔حکام کے مطابق اب تک خطے میں اس طوفان کے باعث 14 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔امدادی ادارے ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق ارما سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ ہے جبکہ یہ تعداد تیزی سے بڑھ کر دو کروڑ 60 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔سمندری طوفان ارما کیوبا سے ہوتا ہوا اتوار کو امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرائے گا۔ کیوبا کے ساحل پر واقع سیاحتی مقامات پر موجودہزاروں سیاحوں کو طوفان سے خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔برطانیہ، فرانس اور نیدر لینڈ نے طوفان میں ہنگامی حالات پر قابو پانے کیلئے اپنے بحری جہاز بھجوادئیے۔

سمندری طوفان ارما

مزید : صفحہ اول