ماڈل ٹاؤن کچہری میں دو نئی عدالتوں کا اضافہ،تعداد 17ہوگئی
لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری میں دو نئی عدالتوں کا اضافہ کر دیا گیاہے، دو نئی عدالتوں میں اضافہ ہونے کے بعد ماڈل ٹاؤن کچہری میں عدالتوں کی تعداد اب 17ہوگئی ہے،نئے تعینات ہونے والے جوڈیشل مجسٹریٹ نے گزشتہ روزچارج سنبھال لیاہے۔5مئی 2017ء کو جوڈیشل مجسٹریٹوں کے تبادلوں کے دوران عدالت عالیہ نے دو عدالتیں ختم کر دی تھیں ،نئے تعینات ہونے والے جوڈیشل مجسٹریٹ چودھری اشتیاق احمد خان اور جوڈیشل مجسٹریٹ محمد نوید اشرف نے چارج سنبھال لیاہے،جوڈیشل مجسٹریٹ چودھری اشتیاق احمد درجہ اول کے مقدمات کی سماعت کریں گے جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ نوید اشرف دفعہ 30 کے مقدمات کی سماعت کریں گے۔