جعلی ادویات کیس ، کینٹ میڈیکو کے مالک کو دی گئی سزا کاتفصیلی فیصلہ

جعلی ادویات کیس ، کینٹ میڈیکو کے مالک کو دی گئی سزا کاتفصیلی فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ڈرگ کورٹ نے جعلی ادویات کیس میں کینٹ میڈیکو کے مالک فیصل سعید کو دی جانے والی سزا کا 6 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیاہے، فیصلے میں ٹربیونل نے ڈرگ انسپکٹروں کی فوری تربیت کرانے کا حکم بھی دے دیا ہے ۔ڈرگ ٹربیونل نے اپنے تفصیلی فیصلے میں قرار دیا کہ ڈرگ انسپکٹر اور کوالٹی کنٹرول بورڈ کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے محکمہ صحت کے سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کے عملہ کی فوری تربیت کا بندوبست کریں ، پرائمری ہیلتھ سے متعلقہ عملہ کو تربیت دی جائے کہ وہ ڈرگ کے قانون سے مکمل طور پر آگاہی حاصل کریں ،عدالت نے ڈرگ انسپکٹر کی تفتیش پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ عدالت نے کینٹ میڈیکو کے مالک فیصل سعید کا کیس 2005ء میں درج کیا اور چالان عدالت میں 10سال بعد 2015ء میں پیش کیا جا رہا ہے دوران تفتیش ادویات کی وارنٹی جاری کرنے والے اصل ملزم کو پکڑنے کی بجائے فیصل کو پکڑ لیا گیاحالانکہ وارنٹی جاری کرنے والے ملزم کو پہلے گرفتار کرنا چاہیے تھا،چالان میں بھی قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے مالک کو کم سزا دینا پڑی،عدالت نے جعلی ادویات کیس میں فیصل سعید کو ایک سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

مزید :

علاقائی -