شہباز تاثیر اغوا کیس کی سماعت 18ستمبر تک ملتوی

شہباز تاثیر اغوا کیس کی سماعت 18ستمبر تک ملتوی

  



لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سجاد احمد نے سابق گورنر سلمان تاثیر مرحوم کے بیٹے شہباز تاثیر کے اغوا کیس کی سماعت 18ستمبر تک ملتوی کردی۔عدالت میں چالان گلبرگ پولیس نے پیش کیا تھا،انسداد دہشت گردی کی عدالت میں شہبازتاثیر کے اغوا ء کیس کی سماعت ہوئی، عدالت میں شہباز تاثیر اورمقدمے کی مدعیہ عائشہ ٹمی کے وکیل پیش ہوئے،انہوں نے عدالت کو بتایا کہ شہباز تاثیر ملک سے باہر ہیں ان کو 18ستمبر کو ہرحال میں پیش کردیا جائے گا۔اس پر عدالت نے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے کارروائی آئندہ سماعت تک ملتوی کردی۔

مزید : علاقائی


loading...