ماڈل عبیرہ قتل کیس: 4 گواہوں کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج محمد اختر بھنگو نے ماڈل گرل عبیرہ قتل کیس میں 4 گواہوں کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز کو حکم دیا کہ انہیںآج 9ستمبر کوعدالت میں پیش کریں۔عدالت میں ماڈل گرل عبیرہ قتل کیس کی سماعت شروع ہوئی توعدالت نے اس کیس میں استغاثے کے چار گواہوں رخسانہ، رضوان،وزیرعلی اور نوشاد کو طلب کررکھا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے،عدالت نے گزشتہ روزان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز کوگواہ آج پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔