عدالتی حکم پر رپورٹ پیش نہ کرنے پر سی سی پی او لاہور کو شوکاز نوٹس

عدالتی حکم پر رپورٹ پیش نہ کرنے پر سی سی پی او لاہور کو شوکاز نوٹس

  



لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج محمد اختر بھنگو نے عدالتی حکم پر رپورٹ پیش نہ کرنے پر سی سی پی او لاہور کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ اگر افسرعدالتوں کا حکم نہیں مانیں گے تو پھر چھوٹے افسر کس طرح ٹھیک ہوں گے ۔ایڈیشنل سیشن جج محمد اختر بھنگو کی عدالت میں گلشن اقبال کے فرحان علی کے 8سالہ پرانے قتل کیس کا چالان زیرسماعت ہے جس میں عدالت نے ایس ایچ او گلشن اقبال کو مفرور ملزم گوہراقبال کی رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھالیکن عدالت کے احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ،عدالت نے دوبارہ احکامات جاری کئے لیکن پھر بھی عمل درآمد نہ کیا گیا ، عدالت نے ایس ایچ او گلشن اقبال کی تنخواہ بند کرتے ہوئے سی سی پی او کو حکم دیا تھا کہ وہ ایس ایچ او کی تنخواہ بند کرکے عدالت کو آگاہ کریں ،عدالت کو بتایا گیا کہ سی سی پی او نے ایس ایچ او کی تنخواہ بند کرکے رپورٹ گزشتہ روز بھی پیش نہیں کی ہے عدالت نے سی سی پی او شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزیدکارروائی 15ستمبر تک ملتوی کردی ہے ۔

مزید : علاقائی