سیکیورٹی خدشات، ماڈل ٹاؤن کچہری میں کلرکوں کو وکلا ء کے چیمبروں میں کام کرنے کی ہدایت

سیکیورٹی خدشات، ماڈل ٹاؤن کچہری میں کلرکوں کو وکلا ء کے چیمبروں میں کام کرنے ...

  



لاہور(نامہ نگار)سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ماڈل ٹاؤن کچہری میں تمام کلرکوں کو وکلا ء کے چیمبرز میں کام کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔اسی حوالے سے نائب صدر ماڈل ٹاؤن کچہری حسام الدین بسریا نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیاہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام وکلا ء اپنے کلرکوں کو دفتر میں کام کرنے کی ہدایت کریں، وکلا اورکلرکس کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اپنے ارد گرد مشکوک افراد پر نظر رکھنے کا بھی کہا گیا اس کے علاوہ کلرکوں کو بلا وجہ احاطہ کچہری میں کھڑے ہونے سے بھی منع کیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں بار انتظامیہ کی جانب سے بھی بار روم میں نوٹس آویزاں کر دیئے گئے ہیں ۔

مزید : علاقائی