ماڈل صوفیہ مرزا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ماڈل صوفیہ مرزا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

  



لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ احسن رضا نے فراڈ کے مقدمہ میں ملوث ماڈل صوفیا مرزا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔فاضل جج نے پولیس کو حکم دیا کہ صوفیہ مرزا کو 21ستمبر تک گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

سمن آباد پولیس نے ملزمہ صوفیا مرزا کے خلاف درج مقدمہ کا چالان پیش کیا،پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ماڈل صوفیہ مرزا فراڈ کے مقدمہ میں ملوث ہیں اور روپوش ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...