گردہ سکینڈل کیس: ملزم ڈاکٹر التمش کے والد کے اکاؤنٹ منجمد کرنے کیخلاف درخواست خارج

گردہ سکینڈل کیس: ملزم ڈاکٹر التمش کے والد کے اکاؤنٹ منجمد کرنے کیخلاف ...

  



لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے گردہ سکینڈل کے مرکزی ملزم ڈاکٹر التمش کے والد کے اکاؤنٹ منجمد کرنے کے خلاف دائردرخواست خارج کر دی ۔جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل نے قمر الزمان کھرل کی درخواست پر سماعت کی ایف آئی اے کے سپیشل پراسکیوٹرنے موقف اختیار کیا کہ قمر الزمان کھرل 25بار بیرون ملک کا سفر کر چکا ہے، ریٹائرڈ سرکاری ملازم اخراجات برداشت نہیں کر سکتا ۔عدالت نے والد کے اکاؤنٹ منجمد کرنے کے خلاف درخواست خارج کر دی ۔

مزید : علاقائی


loading...