تھانہ نیو انار کلی کے 4 افسروں اورایم سی بی کے آپریشن منیجرکو پیش کرنے کاحکم

تھانہ نیو انار کلی کے 4 افسروں اورایم سی بی کے آپریشن منیجرکو پیش کرنے کاحکم

  



لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے بوگس چیک کے مقدمہ کے میں گواہی کیلئے پیش نہ ہونے پر تھانہ نیو انار کلی کے 4 افسروں اورایم سی بی بینک کے آپریشن مینیجر کو گرفتار کر کے 14ستمبرکو پیش کرنے کاحکم دے دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ مجتبیٰ الحسن نے ملزم محمد تنویر کے خلاف درج مقدمہ کی سماعت کی، ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مقدمہ کے گواہ آپریشن مینیجر ایم سی بی عدیل احمد گواہی کیلئے پیش نہیں ہو رہے تھانہ نیو انارکلی کے سب انسپکٹر محمد وارث ، اے ایس آئی محمد اصغر، کانسٹیبل عبدالستار، جبار احمد بھی پیش نہیں ہو رہے۔

مزید : علاقائی


loading...