یوحنا آباد، 2افراد کو زندہ جلا دینے میں ملوث 42ملزمان کے کیس کی سماعت ملتوی

یوحنا آباد، 2افراد کو زندہ جلا دینے میں ملوث 42ملزمان کے کیس کی سماعت ملتوی

  



لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے یوحنا آباد میں دو افراد نعیم اور بابر کو زندہ جلا کر ہلاک کرنے کے مقدمہ میں ملوث 42ملزمان کے کیس کی سماعت 13ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے پراسکیوشن کو آئندہ تاریخ پر گواہ پیش کرنے کا پابند کردیا ہے ۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نشترکالونی پولیس نے 42ملزمان کے خلاف چالان پیش کررکھا ہے۔

،عدالت میں چالان پیش ہونے کے بعد اس کیس کی باقاعدگی سے سماعت کی جا رہی ہے ،عدالت نے استغاثہ کے گواہ اے ایس آئی محسن کو طلب کیا تھا لیکن وہ بیماری کی وجہ سے پیش نہ ہوا جس پرعدالت نے سماعت 13ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔

مزید : علاقائی