ایس ایچ او فیکٹری ایریا کو شوکاز نوٹس

ایس ایچ او فیکٹری ایریا کو شوکاز نوٹس

  



لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ ظل ہما نے ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا مدثراللہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ۔فاضل جج نے یہ نوٹس کرائے داری ایکٹ کی خلاف ورزی کے مقدمات میں ملوث ملزموں کو پیش نہ کرنے اور ناقص کارکردگی کی بنیاد پر جاری کرتے ہوئے مراسلہ ایس پی انوسٹی گیشن کو بھی بھجوا دیاہے۔

مزید : علاقائی