سینئر سول جج جوڈیشل ٹو مظہر اقبال رامے7 مختلف کیٹیگری کے کیسوں کی سماعت کے لئے مخصوص

سینئر سول جج جوڈیشل ٹو مظہر اقبال رامے7 مختلف کیٹیگری کے کیسوں کی سماعت کے ...

  



لاہور(نامہ نگار)سیشن جج لاہور عابد حسین قریشی نے کیس اینڈ کورٹس مینجمنٹ پلان کے تحت سینئر سول جج جوڈیشل ٹو مظہر اقبال رامے کو مختلف کیٹیگری کے کیسوں کی سماعت کے لئے مخصوص کردیاہے۔

سیشن جج نے سینئر سول جج مظہراقبال رامے کو سات مقدمات کی سماعت کے لئے مخصوص کیا ہے ،آئندہ سے ان کی عدالت میں 7مختلف کیسوں کی باقاعدگی سے سماعت ہو گی۔ عدالت میں جن کیسوں کو بھجوایا گیا ہے ان میں لینڈ ایکوزیشن ، ماحولیات کیسز، اوورسیز پاکستانیوں کے کیس اور وقف متروکہ املاک کے کیس شامل ہیں۔ سیشن جج نے تمام سول ججوں کو ہدایت کی ہے کہ ان کے پاس اگر متعلقہ گیٹیگری کے کیس زیرسماعت ہیں توان کو سینئر سول جج ٹو مظہراقبال رامے کی عدالت میں بھجوادیں، ان احکامات پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...