معمولی جھگڑے پر کزن کے ہا تھوں قتل ہونیوالانوجوان سپرد خاک

معمولی جھگڑے پر کزن کے ہا تھوں قتل ہونیوالانوجوان سپرد خاک

  



لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) اسلا مپو ر ہ کے علاقہ میں بہن کے قتل پر چودہ سال کی سزابھگتنے والے مجرم کے ہا تھوں قتل ہونے والے نوجوان کی نعش کو پو لیس نے پوسٹ ما رٹم کے بعد ور ثا کے حوالے کردیا ، نعش گھر پہنچنے پر کہرا م مچ گیا ، بعدازا ں مقتو ل کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیاہے ۔تفصیلا ت کے مطا بق اسلام پورہ دیو سماج روڈ کے رہائشی عامر نے 35سالہ چچازادبہادر علی کو اس کے گھر کی دہلیز پر گردن پر چھریوں کے پے درپے وار کر کے قتل کیا۔ مقتول بہادر علی گھر کا اکلوتا چشم و چراغ تھا اور ایک سال قبل ہی شادی ہوئی تھی۔غم سے نڈھال مقتول کی والدہ نے کہا کہ عامر نے 2003میں اپنی ماں،بہن اور دو کزنز پر ٹوکوں سے وار کیا جس کے بعد اس کی بہن چل بسی تھی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ عامر نے جیل سے رہا ہونے کے بعد معمولی جھگڑے پر کزن کو قتل کیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مقتول کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پو لیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ور ثا کے حوالے کردیا جسے بعدازا ں مقامی قبرستان میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔

مزید : علاقائی


loading...