مریم نواز کی وڈیو بنانے پرپی ٹی آئی کی خاتون پرتشدد ،لیگی کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

مریم نواز کی وڈیو بنانے پرپی ٹی آئی کی خاتون پرتشدد ،لیگی کارکنوں کیخلاف ...

  



لاہور ( اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)حلقہ این اے0 12کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پی ٹی آئی کی خاتون ندا لقمان پرپر مریم نواز کی وڈیو بنانے پرمسلم لیگ (ن)کے کارکنوں نے تشدد کیا واقعہ پرقلعہ گجر سنگھ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

پو لیس کے مطا بق مقدمہ پی ٹی آئی کی خاتون رکن ندا لقمان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ خاتون پر تشدد مریم نواز کی ریلی کے دوران کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ کے اندراج کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ ندا پر حملے کے سلسلے میں ن لیگی کارکن عابد مشتاق چودھری کا نام لیا گیا تھا اور یاسمین راشد نے اس واقعہ کیخلاف مال روڈ پر دھرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

مزید : علاقائی


loading...