اسلام پورہ،دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے زخمی 60 سالہ شخص دم توڑ گیا

اسلام پورہ،دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے زخمی 60 سالہ شخص دم توڑ گیا

  



لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)اسلام پورہ کے علاقہ میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے زخمی ہونے والا 60سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا،عبدالحمید دو روز فائرنگ سے زخمی ہوا تھا۔پولیس نے نعش مردہ خانے جمع کرواتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق ساندہ کا رہائشی عبدالحمید اپنی بہو شمع تنویر کے ساتھ اپنے رشتے داروں کے پاس شاہدرہ گیا تھا جہاں سے واپسی پر سگیاں پل کے قریب پہنچا تو ملزمان آصف،عاصم اور راشد وغیرہ نے اسے فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے،فوری طبی امداد کے لئے عبدالحمید کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ گزشتہ روز دم توڑ گیا،پولیس کے مطابق کچھ عرصہ قبل عبدالحمید وغیرہ نے ملزمان پر فائرنگ کی تھی تاہم اس کے بعد دونوں پارٹیوں میں صلح ہوگئی تھی مگر دو روز قبل ملزمان نے دوبارہ فائرنگ کردی،واقعہ کا مقدمہ مقتول کی بہو کے بیان پر درج کرلیا گیا ہے۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے جلد ہی انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔

مزید : علاقائی


loading...