شہر میں لاکھوں کی ڈکیتیاں ، چور نے خواجہ سرا کا سر پھوڑ ڈالا ، 15ہزار چھین پر فرار

شہر میں لاکھوں کی ڈکیتیاں ، چور نے خواجہ سرا کا سر پھوڑ ڈالا ، 15ہزار چھین پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)سبزہ زار میں چوری کی واردات کے دوران مزاحمت پر خواجہ سرا شدید زخمی ہو گیا۔شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا ۔ تفصیلا ت کے مطا بق سبزہ زار کے علاقے ملتان روڈ سید پور سٹاپ پر خواجہ سرا عابد کے گھر ایک چورواردات کررہا تھے کہ عابد شور سن کر اٹھ گیا اورمزاحمت کی توچور اور عابد کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی، چور نے عابد کے سر میں لوہے کا راڈ مارا اور شدید زخمی کر دیا۔چور خواجہ سرا عابد کو زخمی کر کے پندرہ ہزار نقدی لوٹ کر فرار ہو گیا، ساتھی خواجہ سرا ء کا کہنا ہے کہ پولیس تاخیر سے پہنچی اور واقعے کا مقدمہ بھی درج نہیں ہو سکا۔ مصطفی آ با د کے علا قہ میں فا روق کے گھر سے اس کی فیملی کو یر غما ل بنا کر 3لا کھ کی نقدی اور مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔سا ند ہ کے علا قے میں محمو د کے گھر سے دوڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر2لا کھ45ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا ۔منا واں کے علا قہ میں عا صم کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر3لا کھ15ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن چھین لئے گئے۔جبکہ گا رڈن ٹا ؤ ن کے علا قہ میں جا وید کے گھر میں اس کی فیملی سے1 لاکھ90ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔چو ہنگ سے کا شف کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ،ڈیفنس بی کے علا قہ میں صا دق کی فیملی کو یر غما ل بنا کر90ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن لو ٹ لئے ، علاوہ ازیں سند ر میں مبین،سبز ہ زار میں شہبا زکی گاڑیاں اورشا دما ن میں نعیم،یکی گیٹ میں سر ور،بھا ٹی گیٹ میں سا جد،نو اب ٹا ؤ ن میں خا رث اورسو ل لا ئن میں سر ورکی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -