تحریک انصاف کا جلسہ، ٹریفک کا نظام درہم برہم ،شہریوں کو شدید مشکلات
لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)قرطبہ چوک پر تحریک انصاف کے جلسے کے حوالے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ٹریفک کو اس کے روٹس سے موڑنے کے باعث بیشتر شاہراؤں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ مزنگ میں ٹریفک کی صورتحال شدید متاثر ہوئی اور شہری ایک دوسرے کو کوستے دکھائی دیئے۔ عابد مارکیٹ اور اچھرہ کے علاقوں میں گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گیءں،ٹریفک پولیس بھی بے بس دکھائی دی۔