رحمان پورہ ،گرین ٹاؤن ،راوی روڈ: دوشیزہ سمیت 3افراد کا اقدام خودکشی ، 2کی حالت تشویشناک

رحمان پورہ ،گرین ٹاؤن ،راوی روڈ: دوشیزہ سمیت 3افراد کا اقدام خودکشی ، 2کی ...

  



لاہور(اپنے کرائم رپورٹرسے) صوبائی دارالحکومت میں لڑکی سمیت 3افراد کا اقدام خودکشی ، دو کی حالت تشویشناک بتا ئی جا تی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق رحمان پورہ کے رہائشی عبدالستار کی جواں سالہ بیٹی رمشہ کنول نے موبائل کے استعمال پر پابندی لگانے پر خواب آور گولیاں کھا لیں جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی ۔گرین ٹاون میں اصغر علی نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر مٹی کا تیل پی لیا جبکہ راوی روڈ میں ارسلان نے گھر والوں سے معمولی جھگڑے کے بعد گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں جسے حالت غیر ہونے پر ہسپتال لے جایا گیا ۔ رمشہ کنول اور اصغر کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جبکہ ارسلان کو ڈاکٹروں نے خطرے سے باہر قرار دے دیا ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...