ڈپٹی چیئرمین نادرا کواجلاسوں میں شرکت سے روکنے کے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کا حکم

ڈپٹی چیئرمین نادرا کواجلاسوں میں شرکت سے روکنے کے عدالتی احکامات پر عمل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی چیئرمین نادرا مظفر شاہ کو بورڈ اجلاسوں میں شرکت سے روکنے کے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے،عدالت نے ریمارکس دئیے کہ عدالت کو آگاہ کیا جائے کہ نادرا کے قانون میں ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ موجود نہیں تو یہ تعیناتی کیسے ہوئی؟لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصورعلی شاہ نے اویس الرحمن کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی احکامات کے باجود نادرا کے ڈپٹی چیئرمین مظفر شاہ بورڈ اجلاسوں میں شرکت کر رہے ہیں۔عدالت نے فریقین کے وکلاء کو مزید بحث کے لئے 18 اکتوبر کو طلب کر لیاہے۔
ڈپٹی چیئر مین

مزید :

علاقائی -