پنجاب یونیورسٹی لا کالج میں 21 طلبا کو داخلہ نہ دینے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

پنجاب یونیورسٹی لا کالج میں 21 طلبا کو داخلہ نہ دینے کیخلاف درخواست پر فیصلہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب یونیورسٹی لا کالج میں 21 طلبا کو داخلہ نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا،جسٹس شاہد کریم نے روشان احمد اور دیگر 21 درخواست گزاروں کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایشین لا ء کالج کا الحاق پنجاب یونیورسٹی سے ختم ہونے پر عدالت نے پنجاب یونیورسٹی لا ء کالج میں پارٹ ون میں داخلے کے احکامات دیئے تھے،پارٹ ون مکمل ہونے پر پارٹ ٹو میں داخلہ نہیں دیا جا رہا،عدالت پارٹ ٹو میں داخلہ کے احکامات جاری کرے، عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیاہے۔
لاء کالج

مزید :

علاقائی -