فیکٹریاں سستے دام فروخت کرنے کیخلاف درخواست قابل سماعت قرار

فیکٹریاں سستے دام فروخت کرنے کیخلاف درخواست قابل سماعت قرار

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب سمال انڈسٹری کارپوریشن کی جانب سے شہری کی فیکٹریاں اونے پونے داموں فروخت کرنے کیخلاف متفرق درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے کیس مین پٹیشن کے ساتھ لگانے کا حکم دے دیاہے۔ جسٹس امین الدین خان نے شہری شیخ سعید کی متفرق درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ فیکٹریوں میں انڈین خفیہ ایجنسی را کے کارکنان کی نشاندہی کرنے پر فیکٹریوں کو قبضے میں لے لیا گیاہے، پنجاب سمال انڈسٹری کارپوریشن نے شاہدرہ میں فیکٹریاں اونے پونے داموں فروخت کر دیں ، عدالت فیکٹریوں کی نیلامی کو کالعدم قرار دے،عدالت نے درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے درخواست پر مزید کا 14 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔

فیکٹریاں

مزید : علاقائی