سکیورٹی کی رقم واپس نہ کرنے کیخلاف درخواست، کنٹونمنٹ بورڈگوجرانوالہ کو نوٹس

سکیورٹی کی رقم واپس نہ کرنے کیخلاف درخواست، کنٹونمنٹ بورڈگوجرانوالہ کو نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے کنٹونمنٹ بورڈ گوجرانوالہ کی جانب سے ٹھیکہ دار کو سکیورٹی کی رقم واپس نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر کنٹونمنٹ بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے محمد ریاض قریشی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے ایڈوکیٹ مبین قاضی عدالت میں پیش ہوئے ،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ٹھیکہ کی مدت بھی ختم ہو گئی ہے اور کنٹونمنٹ بورڈ 2 کروڑ اور 25 لاکھ رقم واپس نہیں کر رہا۔
نوٹس

مزید :

علاقائی -