ایم ایس ریلوے ہسپتال کی ڈگری کی رجسٹریشن نہ کرنے کیخلاف درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری

ایم ایس ریلوے ہسپتال کی ڈگری کی رجسٹریشن نہ کرنے کیخلاف درخواست پر تحریری ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب ایم ایس ریلوے ہسپتال کی ماسٹر ان ہاسپٹل مینجمنٹ ڈگری کی رجسٹر یشن نہ کرنے کے خلاف درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیاہے ۔جسٹس عائشہ اے ملک نے ڈاکٹر عامر مسعود کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پروموشن کمیٹی ڈاکٹر عامر مسعود کو پروموشن کے لئے لسٹ میں شامل کیا جائے اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ درخواست گزار کے خلاف کوئی ایکشن نہ لے۔

تحریری حکم نامہ

مزید : علاقائی


loading...