ہائیکورٹ: پنجاب بھر میں خواتین اور بچوں پر تشددکے مقدمات کا ڈیٹا طلب

ہائیکورٹ: پنجاب بھر میں خواتین اور بچوں پر تشددکے مقدمات کا ڈیٹا طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں خواتین اور بچوں پر تشدد کرنے کے سنگین نوعیت کے مقدمات کا ڈیٹا طلب کر لیاہے،لاہور ہائیکورٹ کی ایڈیشنل رجسٹرار پی ڈی اینڈ آئی ٹی عائشہ رشید کی جانب سے پنجاب بھر کے سینئر سول جج ایڈمن کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خواتین اور بچوں پر تشدد سے متعلق 31اگست تک زیر التوا اور ان مقدمات پر کئے گئے فیصلوں کا دورانیہ بھی بتایا جائے۔مراسلے میں مقدمات کی کیٹگریز کو واضح کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ خواتین سے زیادتی، گینگ ریپ، اغواء جنسی حملوں اور غیرت کے نام پر قتل ہونے والی خواتین کے مقدمات کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے جبکہ خواتین پر قاتلانہ حملوں ، تیزاب پھینکنے ، لڑائی جھگڑے میں شدید زخمی ہونے والی خواتین اور ان پر گھریلو تشدد ، نوکری کے دوران ہراساں کرنے اور دیگر مقدمات کا ڈیٹا ہائیکورٹ کو بھجوایا جائے۔
ڈیٹا طلب

مزید :

علاقائی -