بیوی کو دیئے گئے تحائف واپس نہیں لئے جاسکتے،لاہور ہائیکورٹ

بیوی کو دیئے گئے تحائف واپس نہیں لئے جاسکتے،لاہور ہائیکورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے قراردیا ہے کہ شوہر کی طرف سے بیوی کو دیئے گئے تحائف واپس نہیں لئے جاسکتے۔جسٹس شاہد وحید نے یہ ریمارکس اسلم قریشی نامی شہری کی درخواست مسترد کرتے ہوئے دیئے ۔اسلم قریشی نامی شہری نے بیوی کو تحفے میں پہلے کروڑوں روپے مالیت کا پلاٹ دیا اور پھر واپسی کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا ۔عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر بیوی کو ہی پلاٹ کا اصل مالک قرار دے دیاہے۔جسٹس شاہد وحید نے شوہر اسلم قریشی کی درخواست پر سماعت کی ۔
تحائف واپس

مزید :

علاقائی -