پنجاب: انسداد دہشتگردی عدالتوں میں 50فیصد مقدمات نمٹا دئیے گئے
لاہور(نامہ نگارخصوصی) رواں سال جنوری سے جولائی تک پنجاب بھر کی انسداد دہشت گردی عدالتوں میں 50فیصد مقدمات نمٹا دئیے گئے ہیں،دہشت گردی کی عدالتوں میں زیر التواء 600 کے قریب مقدمات نمٹانے اور بھر پور عدالتی معاونت کے لئے حکمت عملی طے کر لی گئی۔ذرائع کے مطابق پنجاب بھر کی دہشت گردی عدالتوں کے انچارج پراسیکیوٹر خرم خان نے دہشت گردی عدالتوں میں زیر التواء 600مقدمات کو جلد نمٹانے اور بھر پور عدالتی معاونت کے لئے دہشت گردی عدالتوں کے پراسیکیوٹرز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے،مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے مقدمات نمٹانے کے لئے چالان جلد مکمل کر کے عدالتوں میں پیش کئے جائیں ۔
نمٹا دئے گئے